عطیہ کردہ انسانی اعضا کی منتقلی کے دوران ہیلی کاپٹر(ایئر ایمبولینس) گرِ کر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر نے لاس اینجلس میں اعضا کی منتقلی کے دوران کریش لینڈنگ کی ہے۔ ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔
- Advertisement -
کیلیفورنیا میڈیکل کی عمارت پر بنے ہیلی پیڈ پر لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر گرِ کر تباہ ہوگیا تاہم ایندھن کا رساؤ ہونے کے باوجود اس میں آگ نہیں لگی۔
حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد اور پائلٹ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد مہیا کر دی گئی۔
اس حادثے میں خوش قسمتی سے انسانی اعضا کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، عطیہ کردہ دل اور دیگر اعضا کو یوایس سی کاؤنٹی اسپتال کے سپرد کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کریش لینڈنگ کی زد میں آکر کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی اسپتال کی عمارت کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔