جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ثنا عسکری نے فواد خان کے بالی ووڈ میں واپسی کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی وی انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ثنا عسکری نے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا عسکری نے پاکستانی فنکاروں کے اپنے ملک میں بڑے اسٹارڈم کے باوجود بالی ووڈ سے متاثر ہونے پر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ ثنا عسکری نے پاکستانی فنکاروں کے سرحد پار کام جاری رکھنے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان موجودہ سیاسی تناؤ کے درمیان اداکاروں کا سرحد پار کام کرنا اور تعاون کرنا قابل تعریف ہے، عسکری نے ساتھی فنکاروں سے سوال کیا، "جب آپ کو وہاں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے، تو آپ وہاں کام کرنے کے لیے کیوں مریں گے؟”

اداکارہ نے کہا کہ یہ دو طرفہ تعاون ہونا چایے، ہاں بھارت میں کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں اگر وہ آپ کا احترام کرتے ہیں اور کھلے دل سے آپ کا استقبال کرتے ہیں لیکن ہمارے فنکاروں جیسے فواد خان کے عبیر گلال میں حالیہ کام کے بعد بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ثنا عسکری نے کہا کہ ہمارے اداکار بھارت میں کام کرنے کے لیے اتنے بے چین ہیں کہ اگر بالی ووڈ انہیں چھینک کے لیے بھی بلائے تو وہ بھاگ کر جائیں گے جو کہ افسوسناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں