تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

کرونا لاک ڈاؤن، اداکارہ ثنا فخر نے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم کیسے کیا؟ اداکارہ نے نسخہ بتادیا

کراچی: پاکستانی اداکارہ ثنا فخر نے ایک ماہ میں دس کلو وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنی حالیہ ویڈیو میں بتایا کہ دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد وہ مٹاپے کا شکار ہوگئی تھیں اور وزن بہت زیادہ بڑھ گیا تھا مگر انہوں نے سخت محنت کی اور صرف ایک ماہ میں دس کلو گرام وزن کم کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کھانے پینے میں احتیاط کی اور سخت ورزش کر کے اپنا وزن آدھا کرلیا۔ ثنا فخر نے بتایا کہ انہوں نے ایک ماہ میں دس کلو گرام سے زیادہ وزن کم کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ مٹاپے کی وجہ سے سب اور بالخصوص خواتین بہت زیادہ پریشانی کا شکار رہتی ہیں مگر ہمیں پریشان ہونے کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج میں آپ کو ایک نسخہ بتاؤں گی جو اُن لوگوں کے لیے ہے جو جلد بازی کی وجہ سے صبح ناشتہ نہیں کرپاتے۔

اجزا

ایواکاڈو

پالک

کھیرا

ایک کیلا

جو

شہد

مونگ پھلی کا مکھن

تخم بالنگا

طریقہ

تمام اجزا کو گرینڈر کی مدد سے اچھی طرح سے پیس لیں اور پھر اُس میں حسب ذائقہ شہد ڈالیں، یاد رہے کہ ایواکاڈو کو پکانے کی ضرورت نہیں بس اس کا چھلکا اتارنا ضروری ہے۔

اب اس جوس کو ناشتے کی جگہ استعمال کریں، صرف ایک ماہ میں وزن میں نمایاں فرق آئے گا۔

Comments

- Advertisement -