اشتہار

ثنا فخر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا فخر نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثنا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہر کسی کو صفائی نہ دیں آپ انسان ہیں کوئی جھاڑو نہیں۔‘

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پیغام شیئر کیا جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس سے اتفاق بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے زندگی میں بس ایک بات سیکھی ہے کہ آپ پر مسلط لوگ اگر آپ کے ساتھ ناحق کریں گے تو چاہے وہ قانون کے کٹہرے میں نہ آئیں مگر اللہ کی عدالت سے نہیں بچ سکیں گے۔

ثنا فخر کا کہنا تھا کہ کچھ رشتے ایسے ہوتے یہں جنہیں زندگی میں لازمی توڑنا پڑتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو بہت کچھ اور ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اسے ٹوٹے ہوئئے رشتے کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی پڑتی ہے۔

یاد رہے کہ ثنا فخر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے دردی‘ سمیت متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں