بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

ثنا فیصل کی شوہر فیصل قریشی کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی اور اہلیہ ثنا فیصل کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثنا فیصل نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شوہر کو وجہ بتارہی ہیں کہ کھانا کیوں نہیں کھائیں گی۔

ثنا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نئی تے نا سئی۔‘

ویڈیو میں وہ فیصل قریشی سے کہتی ہیں کہ ’آج تم آئی لو یو بولو گے تو میں روٹی کھاؤں گی۔‘  وہ کہتے ہیں کہ ’کھانا یا نہ کھا میں تو نہیں بولوں گا۔‘

ثنا کہتی ہیں کہ ’تو ٹھیک نہ بولو میں پراٹھے کھا کر سو جاؤں گی۔‘

یہ سننا تھا کہ فیصل قریشی کبھی انہیں اور کبھی پراٹھے کو دیکھنے لگ جاتے ہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ ثنا کی پہلی شادی سے قبل ہی ان پر فدا تھے لیکن وہ انہیں لفٹ نہیں کراتی تھیں اور انہیں نظر انداز کرکے اس نے شادی کرلی۔

اداکار نے بتایا کہ جب انہیں پتا چلا کہ ثنا کی طلاق ہوگئی ہے تو انہوں نے دوبارہ ان سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی لیکن پھر بھی انہیں اہلیہ نے لفٹ نہیں کروائی۔

فیصل قریشی کے مطابق لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور انہوں نے ثنا سے شادی کے لیے ان کے والد سے براہ راست بات کی اور پھر ثنا کی خالہ نے بھی ان کے رشتے کرانے میں ان کی مدد کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں