شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید آج کل بیرونِ ملک اپنے دوسرے شوہر کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں سوئٹزرلینڈ کے حسین نظاروں سے محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی نئی تصویروں کے پوسٹ کو مختلف ایموجیز کا کیپشن دیا ہے جن میں بادل، پہاڑ، سفید دل اور لائٹ شامل ہے۔
ثنا جاوید نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ثنا جاوید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کا اعلان کرنے والی یہ جوڑی لائم لائٹ میں آ گئی ہے اور ان شخصیات کی شہرت میں بھی پہلے سے اضافہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں اس جوڑے پر اپنے اپنے پہلے ہمسفر کو چھوڑنے پر تنقید کی جاتی ہے وہیں اِن کے کروڑوں کی تعداد میں مداح اور خیرخواہ بھی موجود ہیں۔