تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

آتش بازی، عمیر جسوال اور ثنا جاوید کی ویڈیو وائرل

پاکستانی گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثنا جاوید کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ثنا جاوید کے شوہر اور گلوکار عمیر جسوال نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیچھے آتش بازی ہورہی ہے اور عمیر جسوال اور ثنا جاوید سیلفی لے رہے ہیں۔

عمیر جسوال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اچانک آتش بازی یہ ایک اچھا سرپرائز تھا، گلوکارنے کیپشن میں اہلیہ ثنا جاوید کو مینشن بھی کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

گلوکار نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثنا نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے اپنی خوبصورت تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی تھیں۔

ان کی تصویر کومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ثنا نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، وہ اکتوبر 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -