منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ثنا جاوید کی مداحوں سے ’جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ‘ رپورٹ کرنے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حال ہی میں گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں سے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نام سے منسوب جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کیے اور مداحوں سے اپیل کی کہ ’یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے، براہ کرم اسے رپورٹ کریں۔

میرے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں، ثنا جاوید

اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کوئی اُن کا نام غلط استعمال کرکے سیاست سے متعلق نامناسب ٹویٹر کررہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ سینئر صحافی تصدیق کیے بغیر ہی اسے ری ٹویٹ بھی کررہے ہیں۔‘

ثنا جاوید نے لکھا کہ ’جتنا جلدی ہوسکے اس جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں، اداکارہ نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کا لنک انسٹاگرام کی بائیو میں موجود ہے۔‘

مزید پڑھیں: عمیر جسوال اور ثنا جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ ثنا جاوید گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں