تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’’دعا ہے آپ دونوں خوشی خوشی ایک ساتھ رہیں‘‘

کراچی: اداکارہ ثنا جاوید کے بھائی عبداللہ جاوید نے بہن اور بہنوئی کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اداکارہ کے بھائی نے انسٹاگرام پر بہن اور بہنوئی کی تصویر شیئر کی جس میں عمیر اور ثنا دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے بیٹھے ہیں۔

عبد اللہ جاوید نے بہن اور بہنوئی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت دن تھا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’بہت خوش قسمت ہوتے ہیں وہ بھائی جو اپنی بہن کو خوش دیکھتے ہیں اور جب اُنہیں ایک ایسا بہنوئی مل جائے جو اُن کی بہن سے بہت زیادہ محبت کرے تو بھائی مطمئن ہوجاتے ہیں۔‘

انہوں نے ثنا جاوید اور عمیر جسوال کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ دونوں اپنی پوری زندگی خوشی خوشی ایک ساتھ رہیں، آمین، یہ ایک بھائی کی دعا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا، شوبز جوڑی کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

View this post on Instagram

❤️🤍

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on

Comments

- Advertisement -