پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے شوہر و کھلاڑی شعیب ملک کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ ثنا جاوید نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کے میدان سے شعیب ملک کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک فیلڈنگ کے دوران بھی اہلیہ کو ہاتھ ہلا رہے ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی ویڈیو پر ثنا جاوید نے لکھا ہے کہ ’کیوٹی، مائی ملک‘ اور ساتھ میں بوسہ دینے کے ایموجیز کا استعمال کیا ہے۔
دوسری جانب شعیب ملک نے دوسری اہلیہ کی اسٹوری کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا اور ساتھ میں سُرخ دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔
واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شعیب اور ثنا کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔