جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ثنا جاوید چوری سے متعلق دلچسپ اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی پاکستان اداکارہ ثنا جاوید نے چوری سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔

ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے دلچسپ بات لکھی۔

اداکارہ نے لکھا ’میں ہمیشہ ان کی (عمر جسوال) کی کافی چرا لیتی ہوں‘۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والا شوبز جوڑا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آئے روز نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتا ہے۔

چند روز قبل معروف اداکارہ ثنا جاوید نے عمیر جسوال کو اپنے لیے سب سے قیمتی قرار دیتے ہوئے انہیں منفر انداز سے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے 20 دسمبر کو عمیر جسوال کے ساتھ اپنی دو رومانوی تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں اپنے لیے سب سے قیمتی انسان کو سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتی ہوں، میرا شریکِ حیات عمیر جسوال میرے لیے پوری دنیا کی طرح ہے اور میری خواہش ہے کہ وہ ہمیشہ ستارے کی طرح چمکتا دمکتا نظر آئے‘۔

ویڈیو دیکھیں: اداکارہ ثنا جاوید کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

واضح رہے کہ اُس سے قبل نوبیاہتا جوڑے نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں ہیوی بائیک کی سواری سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں