پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ثنا جاوید کی حالیہ تصاویر مداحوں کے دل میں گھر کر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ ثنا جاوید کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، دیگر اداکارؤں اور مداحوں نے ان کی تصاویر پر تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ثنا جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سیاہ لباس میں اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

تصایور کے ساتھ انہوں نے معنی خیز پیغام بھی شیئر کیا۔

ثنا کی تصاویر پر دیگر اداکاراؤں اور مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

واضح رہے کہ ثنا جاوید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ثنا تنازعے کا شکار ہوگئی تھیں جب ان کے خلاف مختلف ماڈلز، میک اپ آرٹسٹس، اسٹائلسٹس اور اداکاراؤں نے نامناسب رویے کے الزامات لگائے تھے۔

اداکارہ نے ایک طرف تو الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا تو دوسری طرف انڈسٹری کے بڑے ناموں نے ان کی حمایت بھی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں