تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

اداکارہ ثنا جاوید کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور والدہ کے نام جذباتی پیغام لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے رسوائی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے حیدرآبادی کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں، وہ اپنی پوری محبت اور خلوص کے ساتھ اپنے بچوں کو تیار کرتی ہیں، ان کو خوبصورت لباس پہناتی ہیں اور پھر ان کی تصویریں کھینچتی ہیں۔‘

ثنا جاوید نے کہا کہ میں نے اس تصویر میں پسندیدہ روایتی حیدرآبادی کُرتا پہنا ہوا ہے جو میری والدہ نے میرے لیے خود سلائی کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی ہوں، میں اس تصویر میں تھوڑی غمزدہ ہوں کیونکہ مجھے اپنی والدہ کی گود میں رہنے کی عادت تھی اور یہ تصویر لینے کی وجہ سے انہوں نے مجھے اپنی گود سے نیچے اتار دیا تھا جس کی وجہ سے میں اداس ہوگئی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ آج بھی میں اپنے کام کی وجہ سے والدہ سے دور ہوتی ہوں تو ان کو یاد کرکے اداس ہوجاتی ہوں۔

ثنا جاوید کا کہنا تھا کہ آئیں ہم بھی اپنی ماؤں کا اسی طرح خیال رکھیں جیسے ہماری ماؤں نے بچپن میں ہمارا خیال رکھا تھا، ہماری مائیں صحت و تندرستی اور خوشی کے ساتھ زندگی بسر کریں۔

Comments