کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ بچپن کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
چھبیس سالہ اداکارہ نے تصویر کے ساتھ بچپن کی یادیں بھی شیئر کیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بھائی بہن بہت ہی دلکش نظر آرہے ہیں، ثنا جاوید اپنے بھائی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔
ثنا جاوید نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘ اور بھائی عبداللہ جاوید کو ساتھ ہی مینشن بھی کیا۔
اداکارہ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’رسوائی‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں ان کے کردار کا نام سمیرا ہے جو باپ کی جانب سے بہو کو بچائے جانے کے بعد ریپ کا شکار ہوجاتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے لکھا تھا کہ مجھے یہ کردار نبھاتے وقت کرب سے گزرنا پڑا لیکن اب بھی زیادتی کا نشانہ بننے والے حقیقی متاثرین سے کم ہوگا۔