پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور شوہر شعیب ملک نے ساتھ دلکش لباس زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیر دیے۔
ثنا جاوید ایک مشہور پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے کامیاب ٹیلی ویژن ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
گزشتہ سال ثنا جاوید سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، تاہم، جوڑے کو اپنی شادی کے اعلان کے فوراً بعد شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
View this post on Instagram
تاہم اب ثنا جاوید اور شعیب ملک نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں دوحہ میں منعقد ہونے والے ریمپ پر جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
شعیب ملک نے سیاہ شیروانی پہن رکھی تھی جبکہ ان کی اہلیہ ثنا نے پھولوں کے ڈیزائن سے مزین سیاہ رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا ہوا تھا۔
دوحہ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں انٹرٹینمنٹ اور فیشن کی دنیا کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں اداکارہ مایا علی، عابدہ پروین اور دیگر فنکار شامل ہیں۔