اشتہار

ثناء جاوید کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کی نئی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے تصاویر اپ لوڈ کیں تو ان کے مداحوں نے دل کھول کر ان کی تعریف کی۔

- Advertisement -

اداکارہ ثنا جاوید کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ان کی جانب سے شیئر کی
جانے والی تصاویر میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ

میں راضی اپنی ذات توں
میں اتے اپنی اوقات توں
ایہ دنیا میری فکر نہیں
میں سمجھ گئی ہر بات نوں

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سرخ رنگ کے دوپٹے کے ساتھ خوبصورت مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت دیدہ زیب لگ رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ کوٹ پہنے ہوئے نختلف انداز سے پوز دے رہی ہیں، ویڈیو اور تصاویر پر ان کے مداح ان کے انداز کو پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ثنا جاوید سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں