شوبز کو اسلام کی خاطر خیرباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔
انہوں نے لکھا کہ ’اللہ ہمیں ہماری اولاد کے لیے بہترین نمونہ بنائے، اللہ کی امانت ہے، بہترین بنانا ہے۔‘
ثنا خان نے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کے لیے لکھا کہ ’تمام چاہنے والوں کی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ، جزاک اللہ خیر، آپ کی دعاؤں اور محبتوں نے اس سفر میں ہمارے دل اور روح کو خوش و خرم رکھا۔‘
واضح رہے کہ فروری کے اوائل میں ثنا خان نے عمرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’الحمد اللہ بہت خوش ہوں، یہ عمرہ کچھ وجوہات کے باعث بہت بہت خاص ہے، جو بہت جلد سب کے ساتھ شیئر کروں گی‘۔
بعدازاں انہوں نے ایک غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے یہاں رواں سال جون میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
یاد رہے کہ ثنا خان اور مفتی انس نومبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔