پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

ثنا خان نے طارق جمیل کے بعد اپنے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام بھی دنیا کے سامنے آشکار کردیا، اس کا اعلان انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کیا۔

ثنا خان نے اپنے نومولود کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ایک دلکش ویڈیو شیئر کی جس نے مداحوں اور خیر خواہوں کو خوشی کردیا، اتوار کو ثنا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں اپنے نوزائیدہ بیٹے کا نام ظاہر کیا اور بتایا کہ دوسرے بیٹے کا نام سید حسن جمیل ہے۔

اداکارہ نے دعا کی ’تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اپنے فضل و کرم کے ساتھ۔ ہمیں اس کی اچھی پرورش کرنے کی صلاحیت عطا فرما، اس کے ساتھ نرمی اور انصاف کرنے کےلیے ہماری رہنمائی فرما، اور اسے اپنے نیک بندوں میں شامل کر‘۔

- Advertisement -

انھوں مزید کہا کہ پیارے پیارے، تشکر سے بھرے دلوں کے ساتھ، ہم اپنے بچے کے لیے آپ سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہیں۔

ثنا خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے، ہم نے اپنے شہزادے کا نام سید حسن جمیل رکھا ہے۔

خیال رہے کہ ثنا خان اور ان کے شوہر انس نے اس مال کے شروع میں فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام دوسرے بیٹے کے پیدائش کی خبر شیئر کی تھی جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ 5 جنوری کو ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں