بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان کی شوہر مفتی انس اور دونوں بچوں کے ساتھ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ ثنا خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں شوہر اور دونوں بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں ثنا خان نے حسن جمیل کو گود میں لیا ہوا ہے تاہم حسن کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔
ثنا خان نے لکھا کہ الحمدللہ الھم بارک، والدین بننا اللہ کی طرف سے سب سے بڑی نعمت ہے۔
انہوں نے دوسرے بچے کا نام ہیش ٹیگ کے ساتھ بتایا اور کہا کہ دوسرے بچے کا نام انہوں نے ’حسن جمیل‘ رکھا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر انس نے تین ہفتے قبل انسٹاگرام پوسٹ میں اطلاع دی تھی کہ 5 جنوری کو ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
خیال رہےکہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔
2023 میں ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں پہلے بیٹےکی ولادت ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے معروف پاکستانی عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کے نام پر سید طارق جمیل رکھا تھا۔