بینونی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور اسپنر ثنا میر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ثنا میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا، وہ ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئیں۔
پاکستان کی ویمن کرکٹر ثنا میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہوگئی، ثنا میر سوئن لوس کو آؤٹ کرکے ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئیں۔
Congratulations, @mir_sana05!
She's just taken her 147th ODI wicket meaning that she now has more wickets in the format than any other female spinner in history 👏 👏
Follow live 📝: https://t.co/9WvnQwDlS7
Watch live 🎥: https://t.co/nVRkNN4UK8 pic.twitter.com/TiNjpm9dVI— ICC (@ICC) May 12, 2019
ثنا میر نے ویسٹ انڈین اسپنر انیسہ محمد کو اس عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا، انیسہ محمد نے 146 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پی سی بی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثنا میر کو مبارک باد دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ویمن ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھارت کی جھولن گھوسوامی کو حاصل ہے جبکہ ثنا میر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔