تازہ ترین

ثنامیر نے فخر اور بابر سے متعلق بیان کی وضاحت کر دی

پاکستان خواتین کی سابق کپتان ثنا میر نے فخر زمان اور بابر اعظم کے بارے میں اپنے حالیہ تبصروں سے متعلق وضاحت کر دی۔

ثنامیر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ارادہ مستحکم اور متاثر کن کھلاڑیوں کے ساتھ متوازن ٹیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا اور کسی خاص کھلاڑی کی صلاحیتوں کو مجروح کرنا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آٹھ سال سے زیادہ عرصے تک پاکستانی ٹیم کی قیادت کی اور ٹیمیں اس طرح بنتی ہیں کہ آپ کو مکس اینڈ میچ کرنا پڑے۔ ایک ٹیم میں 11 شاہد آفریدی، 11 فخر زمان یا 11 بابر اعظم کا ہونا ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توازن قائم کرنے کے لیے جہاں ایک کھلاڑی استحکام فراہم کرتا ہے اور دوسرا اس کی تکمیل کرتا ہے اسی لیے میں ہمیشہ اس اہمیت پر زور دیتی ہوں کہ ایک کھلاڑی سنچری اسکور کرے اور 350 رنز کا تعاقب کرتے وقت اس کے اسٹرائیک ریٹ سے اوپر کھیلے۔

سابق کپتان نے کہا کہ رن اے بال کی شرح سے اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی اہم ہوتے ہیں لیکن ایک ٹیم کو دوسرے کھلاڑیوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو ایک بڑا ہدف حاصل کرنے کے لیے مؤثر انگز کے ساتھ اپنا حصہ ڈال سکیں۔

Comments