پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

کونسی اداکارہ رونے کا کردار زیادہ اچھا کرتی ہے؟ ثناء نواز نے نام بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ثنا نواز نجی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور میزبان کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کو انڈسٹری میں کون سی اداکارہ زیادہ مغرور لگتی ہیں؟ جس پر انہوں نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پوری انڈسٹری ہی مغرور ہے۔

میزبان نے ایک اور سوال کیا کہ آپ کے خیال میں کون سی اداکارہ رونے کا کردار زیادہ اچھی طرح کرلیتی ہیں؟، جس پر ثنا نواز نے ”سجل علی“ کا نام لیا۔

- Advertisement -

ثناء نواز کا مزید کہنا تھا کہ جب سے میں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تب بھی یہ باتیں گردش کرتی تھیں کہ پاکستانی انڈسٹری زوال کا شکار ہے، یہ باتیں اب بھی گردش کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

ثنا نواز نے کہا کہ جب تک محبت رہتی ہے تب تک اس کے یک طرفہ ہونے کا علم نہیں ہوتا جب ختم ہوتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک طرف کی محبت تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں مجھے جتنی بھی عزت ملی وہ فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی ملی، میں اتنی عزت کے لائق نہیں تھی، مجھ پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں