منگل, جون 24, 2025
اشتہار

ثنا نواز کا شوبز میں واپسی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ ثنا نواز نے ذاتی زندگی میں مشکل وقت سے گزرنے کے بعد شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

اداکارہ ثنا نواز نے کیریئر کا آغاز 2000 کی دہائی کے اوائل میں کیا اور بہت کم عرصے میں پاکستانی شوبز میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

اداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیا اور مداح انہیں ہمیشہ اسکرین پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ثنا ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کامیاب فلموں کے بعد ڈراموں میں اداکاری کی اور کئی ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یہ پڑھیں: ثناء نواز کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے؟

اداکارہ ذاتی زندگی میں مشکل وقت سے گزریں، ان کی سابق شوہر فاخر سے برسوں بعد طلاق ہوئی، ان کے دو بیٹے ہیں وہ اب یوکے شفٹ ہوگئی ہیں اور وہیں پاکستانی پراجیکٹس کے ساتھ کام کریں گی۔

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ثنا نواز نے بتایا کہ انہیں کچھ پروجیکٹس کی پیشکش ہوئی ہے اور وہ جلد ہی ٹیلی ویژن پر واپسی کرنے والی ہیں، وہ ابھی اسکرپٹ پڑھ رہی ہے۔

ثنا نواز نے ایک بھارتی مداح سے بات چیت بھی کی اور کہا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ فنکار لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اس لیے فنکار کے کام کو کہیں بھی سراہا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں