جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

ثنا یوسف کیس: مرکزی ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس نے نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے رات گئے اسے گرفتار کیا گیا ، پولیس نے ٹکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو پکڑا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا ، ٹک ٹاکر کا تعلق چترال سے ہے۔

مزید پڑھیں : اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کر دیا

پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم کی کچھ دیر خاتون سے بات ہوئی اور وہ گھر کے باہر کھڑا رہا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔ ملزم نے مقتولہ کو دو گولیاں ماری اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جس کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کر کے میت کو اہل خانہ کے حوالے کردی ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم مقتولہ کا رشتہ دار ہے تاہم جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے
گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں