ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

صنم بلوچ کو دیکھ کر مداحوں کو خوش گوار حیرت، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ صنم بلوچ کو کافی عرصے بعد دیکھ کر مداح خوش گوار حیرت ہوئی ہے۔

اداکارہ صنم بلوچ نے کیریئر کا آغاز سندھی ڈراموں سے کیا اور بعد میں اردو ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے تعریفیں سمیٹیں۔

انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

صنم بلوچ نے شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلی، وہ اپنی نجی زندگی پر زیادہ توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور شوبز اور بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

اداکارہ تقریبات میں بھی شرکت نہیں کرتیں اور ان کے مداح ایک جھلک دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں۔

اب حال ہی میں صنم بلوچ کو یاسر حسین کے تھیٹر ڈرامے ’منکی بزنس‘ میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ لمحہ ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بن گیا۔

ویڈیو میں صنم بلوچ کو شو سے لطف اندوز ہوتے اور پرفارمنس پر مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

صنم کے مداح انہیں دیکھ کر انڈسٹری میں واپسی کی التجا کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اتنے عرصے بعد انہیں واپس دیکھ کر اچھا لگا۔ ایک اور نے مزید کہا، "وہ بہت خوبصورت ہیں۔” ایک نے التجا کی کہ صنم پلیز ڈراموں میں واپسی کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں