ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی دوبارہ گرفتاری، سنی اتحاد کونسل نے اہم قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف تحریک التوا کار جمع کروادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا کار سنی اتحاد کونسل کے رکن شیخ امتیاز نے جمع کراوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے خلاف حکومت بدترین فسطائیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

تحریک التوا کار میں کہا گیا ہے کہ خواتین سے ایسے بہیمانہ سلوک کے باعث کوئی ملک سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں۔

متن کے مطابق فسطائیت سے ملک و صوبے کا نام بدنام ہورہا ہے، معاملہ زیر بحث لایا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو رہائی کے بعد پولیس نے سرگودھا جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ گوجرانوالہ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید جب جیل سے رہا ہو کر نکلیں تو انہیں گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لیا تھا، دونوں رہنماؤں کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں