اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئی جبکہ مقدمہ 9 مئی کو ٹوئٹ کرنے پر درج کیا گیا ہے۔
صنم جاوید پر لوگوں کو کور کمانڈر ہاؤس جانے کے لیے ترغیب دینے کا الزام ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صنم جاوید کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی رہائی کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ کے حکم پر اے ٹی سی نے صنم جاوید کی رہائی کیلئے روبکار جاری کی تھی۔
جسٹس اسجد جاوید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے14 صفحات کاتحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں لاہور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی رہنما کو جیل سےفوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تفتیشی افسر کےپاس درخواست گزار کو مقدمے میں نامزدکرنے کےشواہدنہیں، درخواست گزار کیخلاف گوجرنوالہ کامقدمہ بدنیتی کی بنیادپر درج کیا گیا، درخواست گزار کومقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے.