پاکستان تحریک انصاف کی متحرک رکن صنم جاوید کے والد رانا بلال کا اہم بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کی۔
صنم جاوید کے والد رانا بلال نے اپنے بیان میں کہا کہ میری بیٹی ایک سال سے مجھ سے ناراض ہے، وہ میرے گھر بھی نہیں آتی کہ آپ نے ہمارے لیڈر عمران خان کو بُرا کہا۔
رانا بلال نے کہا کہ عمران خان کو بنیادی طور پر ایک بُرا آدمی سمجھتا ہوں، وہ ایک غلط آدمی ہے، اس کا اس ملک سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، میرے نظریات ہیں کہ انتہا پسندی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
صنم جاوید ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر کافی متحریک ہیں اور اکثر عمران خان اور پی ٹی آئی کا دفاع کرتی نظر آتی ہیں۔
صنم جاوید 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد سے گرفتار ہیں۔ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے ان کی بیٹی کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ رو رہی ہیں۔
صنم جاوید کی بیٹی تین ہفتوں سے ماں سے جدا ہے ملنے کےلئے ٹرپ رہی ہے- #قوم_کی_بیٹیاں_غیرمحفوظ pic.twitter.com/WMHkPoBNVn
— PTI (@PTIofficial) May 31, 2023