بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اداکارہ صنم سعید نے خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صنم سعید نے ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر ایک خوشی کی خبر شیئر کی ہے۔

صنم سعید کا شمار پاکستان کی پسندیدہ ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، اپنے کیریئر کے حوالے سے وہ ہمیشہ معیار کو مقدار پر ترجیح دیتی آئی ہیں، اداکارہ نے ساتھی اداکار محب مرزا سے شادی کی ہے تاہم اب انہوں نے مداحوں سے ایک خوشخبری شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے مدر ڈے کے موقعے پر یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Saeed Mirza (@sanammody)

صنم سعید نے پوسٹ میں لکھا کہ میں بھی جلد ہی ایسی بننے والی ہوں، ساتھ ہی انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے لیے دعا کی کہ وہ اپنی والدہ کی طرح خوبصورت، سخت اور بچوں کے لیے ہر قربانی دینے والی ماں بنیں گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنی والدہ کی طرح تحمل مزاج، سخت، محبت دینے والی، متاثر کن، پراعتماد، بہادر، ذہین، قابل اعتماد، معاون و مددگار، ایماندار، کمزور، معاف کرنے والی، ہمدرد، محافظ اور ان کی طرح رول ماڈل بننا چاہتی ہوں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صنم سعید نے ساتھ ہی دنیا کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے کی مبارک باد بھی پیش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں