جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

صنم سعید نے والدین کی شادی کی تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صنم سعید نے والدین کی شادی کی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صنم سعید نے والدین کی شادی کا فوٹو البم شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصاویر ان کے والدین کی شادی کے دن کی یعنی 13 جنوری 1984 کی ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل پیغام بھی شیئر کیا۔

صنم سعید نے لکھا کہ ’پرانی تصویروں میں خوبصورت یادیں ہوتی ہیں جس میں آپ ہر جذبات کو محسوس کرسکتے ہیں، یہ بہت خام اور حقیقی ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ان تصاویر میں حرکت اور گہرائی ہے ہر ایک کی شخصیت آپ سے بات کرتی ہے، آپ واقعی کسی شخص کی تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں ان میں سے بہت سے پیاروں کو بہت یاد کیا جاتا ہے۔

صنم سعید نے مزید لکھا کہ ’پرانی تصاویر بہت متحرک ہیں خالص محبت اور گرمجوشی سے بھری ہوئی ہیں۔‘

واضح رہے کہ صنم سعید کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہے اور وہ اپنی فیملی اور پیشہ ورانہ زندگی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں