بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ فروری 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکارہ ماورا حسین اور ہرش وردھن نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔
بالی ووڈ فلم کو بھارت میں دوبارہ ریلیز اس وقت کیا گیا جب ماورا حسین اور امیر گیلانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور فلم جو اس وقت فلاپ ہوئی تھی اب گزشتہ کمائی کے ناصرف ریکارڈ توڑے بلکہ ہمیش ریشمیا کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم باداس روی کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
صنم تیری قسم کی ہدایت کاری کے فرائض رادھیکا راؤ نے انجام دیے تھے۔
فلم کا ٹائٹل سونگ کافی مشہور ہوا تھا اس کے ساتھ ایک اور گانا ’تو کھینچ میری فوٹو‘ بھی مداحوں کو پسند آیا تھا۔
اب ڈائریکٹر رادھیکا راؤ نے گانے کی شوٹنگ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم تو کھینچ میری فوٹو کی شوٹنگ کررہے تھے تو ایک مچھلی کا سین تھا جسے پکڑ کر ماورا ’کس‘ کرتی ہیں پہلے ہم جعلی مچھلی کے ساتھ گانا شوٹ کررہے تھے لیکن وہ کھلونا لگ رہی تھی۔
جس کے بعد شوٹنگ رک گئی تھی جس کے بعد ہم نے کہا کہ اب یہی طریقہ ہے کہ اصلی مچھلی کے ساتھ گانے کی شوٹنگ ہوگی پھر ماورا اصلی مچھلی کو پکڑ کر ’کس‘ کرتی تھیں اور پھر جاکر وہ الٹی کرتی تھیں، پورا دن وہ الٹی کررہی تھیں اور تو کھینچ میری فوٹو کی شوٹنگ کررہی تھیں۔
انہوں نے ماورا حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں سلیوٹ پیش کرتی ہوں کہ کیا لڑکی ہے کوئی اور اداکار ہوتا تو کہہ دیتا کہ آج نہیں کسی اور دن کرلیں گے یا کوئی دوسری مچھلی لے آؤ۔
رادھیکا راؤ نے کہا کہ ہمیں اس نے نہیں بتایا تھا کہ الٹی کررہی ہیں کیونکہ وہ وینٹی وین میں جاکر الٹی کرکے واپس آجاتی تھیں، ہمیں آخری روز پتا لگا کہ یہ سب ہوا تھا۔