بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نازیبا ریمارکس دینے پر سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل کی رکنیت معطل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رکن ثنا اللہ مستی خیل کی جانب سے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں جب ثنا للہ مستی خیل نے نازیبا ریمارکس دیے تو ان کا مائیک بند کر دیا گیا۔

بعدازاں سنی اتحاد کونسل کے رکن کے ریمارکس پر قومی اسمبلی میں شور شرابہ کیا گیا۔ حکومتی خواتین ارکان اسپیکر کے چیمبر میں جا پہنچیں اور سنی اتحاد کونسل کے رکن کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز ک بتایا کہ حکومتی ارکان کے احتجاج پر ثنا اللہ مستی خیل کی رکنیت معطلی کا فیصلہ کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے بیان میں کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل نے اسمبلی رولز کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، ان کی بجٹ کے مکمل سیشن میں رکنیت معطل کی جاتی ہے۔

ایوان نے سنی اتحاد کونسل کے رکن  کی رواں اجلاس کیلیے معطلی کی تحریک منظور کر لی۔ اسپیکر نے کہا کہ 2002 سے ایوان کا حصہ ہوں آج تک مائیک پر ایسے الفاظ استعمال نہیں ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں