اشتہار

روس پر پابندیاں پاکستان کو تیل خریدنے سے نہیں روکیں گی ، وزیر مملکت

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیاں پاکستان کوتیل خریدنے سے نہیں روکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے روسی ٹی وی سے گفتگومیں کہا کہ روس پرپابندیاں پاکستان کوتیل خریدنےسےنہیں روکیں گی۔

مصدق ملک نے بتایا کہ یورپی یونین اوردیگرممالک روس سے توانائی کی درآمد کر رہے ہیں، پاکستان اس وقت تقریباً70 ملین بیرل خام تیل درآمد کرتا ہے۔

- Advertisement -

وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ ملک کی آبادی بڑھنے کے ساتھ طلب میں بھی اضافہ ہواہے، ہم اپنے سسٹم میں روسی خام تیل استعمال کرسکتے ہیں توفائدہ ہوگا۔

گذشتہ روز وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان انرجی سیکیورٹی پرجامع پلان تیارکرنے پر اتفاق ہوا ہے ، انرجی سیکیورٹی کے تمام انتظامات مارچ تک مکمل کر لیئے جائیں گے۔

وزیرمملکت پٹرولیم نے کہا تھا کہ مارچ کے بعد روس سے خام تیل دیگر مصنوعات کی فراہمی شروع ہو جائےگی ساتھ ہی ٹرانسپورٹ اور انشورنس کےمعاملات بھی طے کر لئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روس سےاگلی سردیوں سے پہلےگیس حصول کیلئے بھی انتظامات ہوجائیں گے اور تجارت کیلئے کرنسی کاطریقہ کار بھی طے کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں