بیجنگ : چین کے صوبے سنکیانگ میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا ۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرد آلود طوفان نے سنکیانگ کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تیز ہواؤں کی وجہ سے اڑنے والی ریت سے حد نگاہ بھی بہت کم ہو گئی اور متاثر ہ علاقوں میں اندھیرا چھا گیا۔
- Advertisement -
طوفان کے باعث کاشی شہر اور دیگر علاقوں میں اڑتیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلتی رہیں جن سے متعدد گھر بھی متاثر ہوئے اور متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دن میں جنوبی سنکیانگ میں ریت کا طوفان جبکہ شمالی علاقے میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے۔