لاہور: سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے پاکستان سپر لیگ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے.
پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے، سری لنکا کے مایہ ناز بیٹسمین اور سابق کپتان کمار سنگاکارا نے لیگ کیلئے معاہدہ کرلیا ہے، وہ حال میں ہی ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔
مہیلا جے وردھنے نے بھی لیگ میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کررکھی ہے۔
پی ایس ایل کے پہلے سیزن کا انعقاد چار سے چوبیس فروری کو ہوگا، جس میں کوئٹہ، لاہور، پشاور، کراچی اور اسلام آباد پر مشتمل پانچ ٹیمیں شامل ہوں گی.
پاکستان سپرلیگ کی انتظامیہ کے مطابق افتتاحی ایونٹ میں پچیس انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا جائےگا۔