بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سانگھڑ : ایک گھر سے 3 لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ : محلہ بابا بیری والا میں ایک گھر سے تین لاشیں برآمد ہوئیں.

پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ رحمت اللہ یوسف زئی، اس کا پوتا اور اس کی بہو کی لاشیں گھر میں پائی گئیں، ملزم نے نوے سالہ رحمت اللہ یوسفزئی اور اس کی بہو کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور اٹھائیس سالہ پوتا کو گلے میں پھنڈا ڈال کر کمرے میں پنکھے سے لٹکا کر قتل کیا جبکہ گھر میں موجود تین معصوم بچیوں کو بھی گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں.

مقتولین کے وارث اور گھر میں موجود مرتضیٰ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اس کے بھتیجے مقتول عمران نے اس کے والد اور اس کی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو پھندا ڈال کر قتل کرلیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاشوں کو اسپتال پہنچایا اور بچیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا.

ورثاء کی جانب سے میڈیا کو واقعے کی کوریج کرنے سے سختی سے روکا گیا تاہم لاشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے، مقدمہ درج نہیں ہوسکا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں