اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

سانگھڑ: وحشی درندوں کی کسان کی بیٹی سے مبینہ زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ: صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں وحشی درندوں نے کسان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔

دلخراش واقعہ سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کی حدود میں گوٹھ مورھڈی میں پیش آیا، جہاں متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ مجھے تین لڑکوں نے ہمارے بھینسوں کے باڑے سے اغوا کرکے قریبی فصل میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر تم نے اپنے بھائیوں کو کچھ بتایا تو ہم تمہارے پورے خاندان کو قتل کردینگے۔

مقامی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی عبدالستار کی مدعیت میں تین ملزمان حمزہ،معشوق اور اللہ بخش کے خلاف درج کرلیا ہے۔کسان کی بیٹی سے مبینہ زیادتی پر ایس ایس پی سانگھڑ نے فوری نوٹس لیا، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار نے بتایا کہ کھپرو میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی روانہ کردی گئی ہے ،زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کیس کا ڈراپ سین

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ شہر قائد کے علاقے گورا قبرستان کے قریب پندرہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں