بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سانگھڑ واقعے میں زخمی اونٹنی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں ٹانگ کٹنے سے زخمی اونٹنی کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں کے بورڈ کی میڈیکل رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

سانگھڑ واقعے میں زخمی اونٹنی کا علاج کراچی میں جاری ہے۔ انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائنسنز کے ڈی جی نذیر حسین کلہوڑو کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کی۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ اونٹنی بظاہر نارمل ہے تاہم وہ شدید خون کی کمی کا شکار ہے، اونٹنی کی اس وقت تک تھراپی جاری رکھی جائے جب تک وہ خون کے پیرا میٹرز دوبارہ حاصل نہ کر لے۔

- Advertisement -

نذیر کلہوڑو نے ہدایت کی کہ زخم بھرنے تک مرہم پٹی کی جاتی رہے، اونٹنی کو تازہ گھاس، جانوروں کا چارہ اور متناسب غذائیں پیش کی جائیں۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ ملٹی وٹامنز اور آئرن سپلیمنٹ کو جاری رکھا جائے، اونٹنی کو باقاعدہ جانوروں کی دیکھ بھال اور نگرانی میں رکھا جائے۔ رپورٹ میں خون کی منتقلی کی سفارش بھی کی گئی۔

عیدالاضحیٰ سے چند روز قبل سانگھڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں سفاک ملزم نے اپنے کھیت میں گھسنے پر معصوم اونٹنی کی ٹانگ کاٹ کر الگ کر دی تھی۔ بعدازاں، ملزم کو گرفتار کیا گیا جس نے اعتراف جرم کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں