سانگھڑ : پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کے دوران سندھ میں خانہ جنگی کرانا چاہتی ہے جس میں افسران استعمال ہورہے ہیں نیب اور رینجرز سے اپیل کرتے ہیں کہ سانگھڑ میں بلدیاتی الیکشن مداخلت کرنے والے عناصر کے خلاف اقدام اٹھائے۔
فنکشنل مسلم لیگ کی ضلعی قیادت نے ڈی آراو پر عدم اعتماد کا اعلان کر دیا، فنکشنل مسلم لیگ کی قیادت کا کہنا ہے کہ فنکشنل مسلم لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تین اکتوبر کو جاری کی جانے والی ووٹر لسٹیں اورامیدواروں کی لسٹوں سمیت پولنگ اسٹشنوں کی لسٹیں تاحال جاری نہیں کی گئیں جب کہ ڈی آراو پیپلزپارٹی کے ذاتی ملازموں کا کردار ادا کررہے ہیں اورجانب داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
فنکشنل مسلم لیگ کے ایم پی اے اور ایم این اے کی پارٹی عہدیداران کے ساتھ ایم پی اے حاجی خدابخش راجڑ کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کی۔
فنکشنل مسلم لیگ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ اگر تین دن کے دوران ووٹر لسٹیں اورامیدواروں کی لسٹوں سمیت پولنگ اسٹشنوں کی لسٹیں جاری نہ کی گئیں تو ڈی آراو آافس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام ذمہ داری ڈی آراو کی ہوگی جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشوں کو تبدل کیا گیا ہے۔