منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سانگھڑ: خاتون نے خود کو 2 بچیوں سمیت جلا کر خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ: سندھ کے شہر سانگھڑ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے خود کو 2 بچیوں سمیت جلا کر خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ میں خاتون نے شوہر سے ناراضگی پر 3 بچیوں سمیت خود کو کمرے میں بند کرکے آگ لگالی، آگ لگنے سے خاتون اور 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی ایس پی نور محمد مری کے مطابق واقعہ منگلی تھانے کی حدود میں واقع چک 8 میں پیش آیا، خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون کو بچیوں سمیت خود کو آگ لگائی۔

مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ مجھے اہلیہ نے وقت پر روٹی پکا کر نہیں دی تھی جس پر لڑائی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: 6 ماہ قبل پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی نے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے دوران تفتیش بتایا کہ جھگڑے کے بعد وہ گھر سے باہر چلا گیا تھا جس کے بعد بیوی نے بچیوں سمیت خود کو کمرے میں بند کرکے آگ لگائی۔

سانگھڑ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 6 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یاور اور عائشہ نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور دونوں کو عزیزوں اقارب کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر دونوں نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں