لندن: ٹینس کورٹ کا سفر اختتام پزیر، معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ومبلڈن میں آخری میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارت کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ٹوئٹر پر جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’’کھیل آپ سے بہت کچھ لے لیتے ہیں، ذہنی طور پر، جسمانی طور پر اور جذباتی طور پر، جیت اور ہار، گھنٹوں کی محنت اور ہارنے کے بعد بغیر نیند کے کئی راتیں لیکن یہ سب بدلے میں آپ کو بہت کچھ دیتا ہے جو آپ کو کوئی اور نوکری نہیں دے سکتی جس کے لیے میں شکر گزار ہوں‘‘۔
Sport takes so much out of you ..
Mentally , physically, emotionally..
The wins and the losses ..hours of hard work and sleepless nights after tough losses 😉 But it gives you soooo much in return that not many other 'jobs' can give you and for which i am forever grateful for 🙂 pic.twitter.com/MwwUDBX2BB— Sania Mirza (@MirzaSania) July 7, 2022
ثانیہ نے مزید لکھا کہ ’’آنسو اور خوشیاں، لڑائی اور جدوجہد، ہم نے جو کچھ کیا ہے آخر میں یہ سب بہت خوبصورت اور قیمتی لگتا ہے، ومبلڈن میں کھیلنا اور پچھلے بیس سالوں سے یہاں جیتنا اعزاز کی بات ہے، مجھے یہ سب بہت یاد آئے گا۔
The tears ,fight and the struggle.. the work we put in is all worth it in the end ..it wasn't meant to be this time @wimbledon but you have been nothing but spectacular 💜 its been an honor to play here and win here over the last 20 years ..i will miss you 🌱 Until we meet again pic.twitter.com/BDJV7znBMS
— Sania Mirza (@MirzaSania) July 7, 2022
ثانیہ مرزا کو اپنے کیرئیر کے آخری ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو انکے کیرئیر کا آخری میچ تھا،ثانیہ مرزا اور ان کے پارٹنر کروشین پارٹنر میٹ پاوک کو اسکوپسکی اور کراوسکی نے 6-4، 5-7، 4-6 سے شکست دی۔
The honour is ours, @MirzaSania💜💚
Wishing the very best to our 2015 Ladies' Doubles champion following her final Wimbledon campaign #Wimbledon | #CentreCourt100 pic.twitter.com/iFUyskhTJq
— Wimbledon (@Wimbledon) July 7, 2022
واضح رپے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں جن میں تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز بھی شامل ہیں، حالانکہ وہ ومبلڈن میں کبھی مکسڈ ڈبلز نہیں جیت سکیں۔ انہوں نے مہیش بھوپتی کے ساتھ 2009 کا آسٹریلین اوپن اور 2012 کا فرنچ اوپن جیتا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال کےآغاز پر ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سال دوہزار بائیس کا ومبلڈن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔