منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی اداکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ثانیہ مرزا ویڈیو میں بھارتی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے مشہور گانے ’سے شاوا شاوا’ پر لپ سنکنگ کررہی ہیں۔

شعیب ملک کی اہلیہ نے ویڈیو چند گھنٹوں قبل شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز ایک ویڈیو اور شیئر کی تھی جس میں شوہر شعیب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’یہ تیری جھوٹی باتیں میں ساری مان لوں۔

ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا تھا کہ ’جب میں شوہر کو کال کرکے پوچھتی ہوں کہ کہاں ہیں، وہ کہتے ہیں راستے میں ہوں، پھر میں کہتی ہوں ’تم نے ابھی تک نہیں چھوڑا۔‘

ثانیہ مرزا انسٹاگرام پر اکثر اسی طرح کی ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جن میں کبھی شعیب ملک اور اذہان بھی ان کے ہمراہ ہوتے ہیں، مداح بھی ان کی دلچسپ ویڈیو دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں