جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پر انتہائی جذباتی پوسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے ریٹائرمنٹ پلان میں تھوڑی سی تبدیلی کر دی ہے، دوسری طرف انھوں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک نہایت جذباتی پوسٹ کی ہے۔

’ٹینس سنسنی‘ کے نام سے مشہور ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے ٹینس کیریئر کے حوالے سے انتہائی جذباتی باتیں کیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیائی اوپن کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہیں گی۔

اپنی پوسٹ میں ثانیہ مرزا نے لکھا ’’30 سال پہلے حیدر آباد کی ایک چھ سال کی لڑکی اپنی ماں کے ساتھ کورٹ پر پہلی بار گئی تھی، کوچ نے بتایا کہ ٹینس کس طرح کھیلتے ہیں، اسے لگا کہ ٹینس سیکھنے کے لیے وہ بہت چھوٹی ہے، لیکن پھر اس کے خوابوں کی لڑائی 6 سال کی عمر ہی میں شروع ہو گئی۔‘‘

ثانیہ مرزا نے لکھا ’’میرے والدین اور بہن، میری فیملی، میرے کوچ، فیزیو سمیت پوری ٹیم کی حمایت کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، یہ اچھے اور برے وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔‘‘

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انھوں نے لکھا ’’میں نے ان میں سے ہر ایک کے ساتھ اپنی ہنسی، آنسو، درد اور خوشی بانٹی ہے، اس کے لیے میں سبھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، آپ سبھی نے زندگی کے سب سے مشکل دور میں میری مدد کی۔‘‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ٹینس اسٹار نے مزید لکھا ’’آپ نے حیدرآباد کی اس چھوٹی سی لڑکی کو نہ صرف خواب دیکھنے کی ہمت دی بلکہ ان خوابوں کو حاصل کرنے میں بھی مدد کی۔‘‘

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے پروفیشنل کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، آسٹریلیائی اوپن 16 جنوری سے شروع ہونے جا رہا ہے اور یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

اس سے قبل ثانیہ مرزا نے اعلان کیا تھا کہ وہ ڈبلیو ٹی اے 1000 دبئی ٹینس چمپئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لیں گی، جو کہ 19 فروری سے شروع ہو رہا ہے، لیکن اب انھوں نے ریٹائرمنٹ پلان میں تھوڑی سی تبدیلی کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں