ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اکثر ہی خوبصورت تصاویر اور مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ نئی پوسٹس شیئر کی ہیں۔

- Advertisement -

ثانیہ مرزا نے پہلی انسٹا گرام پوسٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ میک اپ کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس کے آغاز میں اُنہیں ایک سافٹ ڈرنک پیتے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر بیک گراؤنڈ میں ایک آواز سنائی دیتی ہے کہ آپ یونیفارم میں کیوں نہیں ہیں؟ جس کے بعد وہ فوری تیار ہو کر آ جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی ان پوسٹس کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں