قومی کرکٹر کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لباس پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ وہ دہلی میں موجود ہیں۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے ہاں 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔