تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ثانیہ مرزا کی اذہان کے ساتھ تصاویر مداحوں‌ کو بھا گئیں

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اذہان کو پیار کررہی ہیں اور اذہان بھی ٹراؤزر اور ٹی شرٹ پہنے چشمہ لگائے ہوئے ہیں۔

قومی کرکٹر کی اہلیہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا دل اور دنیا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان اور بہن انعم مرزا کی بیٹی دعا کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انعم مرزا کے ہاں بیٹی کی پیدائش رواں برس اگست میں ہوئی جس کا نام انہوں نے ’دعا‘ رکھا۔

ثانیہ مرزا انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

Comments

- Advertisement -