بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ثانیہ مرزا نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، تصویر کسی شو کے سیٹ میں عکسبند کی گئی ان تصاویر میں ثانیہ مرزا نے اسکائے اور بلیک کلر کا سوٹ زیب تن کیا ، جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا یہ تصاویر کچھ گھنٹے قبل اپ لوڈ کی گئیں، جسے اب تک لاکھوں صارفین لائک کرسکے اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے خوب پزیرائی بھی ملتی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار کے انسٹا گرام پر 11 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
View this post on Instagram