بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا نے رمضان المبارک کی مناسبت سے پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے رمضان المبارک کی مناسبت سے اہم پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ روزہ صرف کھانے پینے سے روکنے کا نام نہیں ہے بلکہ ہر قسم کے منفی جذبات سے خود کو دور رکھنے کا بھی ایک عزم ہے۔

ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں غصہ، انا، نفرت، ضد، تکبر، جہالت، خود پرستی، منافقت، بے ایمانی، تشدد، حسد اور خود غرضی سے پرہیز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ثانیہ مرزا

انہوں نے گزشتہ روز یہ اسٹوری شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی سفید لباس میں فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی، ثانیہ اور شعیب کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں