اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا نے نئی ویڈیو سے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئی ویڈیو سے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

سابق ٹینس اسٹار اپنی پرکشش شخصیت کے باعث مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں، جبکہ ان کے چاہنے بھی ان کی پوسٹ کے منتظر رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ہے، جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aliya Baig (@makeupbyaliyabaig)

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا کریمی شرٹ پر سفید کوٹ اور پینٹ زیب تن کئے ہوئے انتہائی پر کشش نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ کی انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری اکثر ہی وائرل ہوتی ہیں اور صارفین کے لیے موضوع بنی رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

وہ اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں