پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ثانیہ مرزا کس مزاحیہ شو میں شرکت کریں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر ’دی کپل شرما شو‘ میں انٹری کی جھلک مداحوں کو دکھا دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا ٹرینڈ ’اپریل ڈمپ‘ کا کچھ تصاویری سلسلہ مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں موجود پہلی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ثانیہ مرزا تصویر میں سرخ شرٹ زیب تن کیے، بڑی بالیاں پہنے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

ان کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا کہ ٹینس اسٹار نے گزشتہ دنوں میں کپل شرما شو کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

ثانیہ مرزا کپل شرما شو میں شرکت کررہی ہیں یا نہیں یہ تو آنے والی اقساط کے بعد ہی پتا چل سکے گا۔

واضح رہے کہ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ 30 مارچ سے نیٹ فلکس پر نشر کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا اور اہلخانہ و دوستوں کے ساتھ عید کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا اکثر اپنی اور بیٹے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

ثانیہ مرزا اور کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں